Breaking

سعودی عرب کی مساجد میں آج جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے بڑااعلان کردیا

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کے کیلئے کھولنے کے بعد سعودی حکومت نے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے حوالے سے بھی بڑافیصلہ سنادیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے سعودی وزارت مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت بھرمیں نماز جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم رش ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف جامعہ مساجد میں ہی نہیں بلکہ دیگر مسجدوں میں بھی جمعہ نماز ہوسکے گی۔

جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو وبا سے بچاو سے متعلق  وہ خطبہ دیا جائے گا جو وزارت اسلامی امور نے تیار کیا ہے اور اس ضمن میں حکومتی ہدایات علما کرام تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ نمازی فرضوں  کی  ادائیگی کے   بعد  مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر میں  3 ہزار 869 مساجد کی انتظامیہ کو جمعے کی نماز کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جن چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ریاض کی656، مکہ 455، مدینہ 165، شرقیہ 484، قصیم 205، الجوف 92، عسیر 400، باحہ 84، حائل 257، تبوک 74، جازان 816، نجران 60 اور شمالی حدود کی 121 چھوٹی مساجد شامل ہیں۔

No comments