گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک) گورنر ہاؤس لاہور میں جدید کیمروں اور سیکیورٹی کیلیے تعینات بھاری نفری کی موجودگی میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون نے واقعہ کے بعد ون فائیو پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلحل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئے،ذرائع کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کی کہ گورنر ہاوس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ کے لیے آئی جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جب ڈی ایس پی نوید اکمل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں ،کچھ بیانات سے معاملہ مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔
No comments