Breaking

ہزاروں غیر ملکیوں کو ترکی شہریت مل گئی

انقرہ: ترک حکومت نے شہریت قانون میں ترامیم کرنے کے بعد 9 ہزار سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دے دی۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے قانون میں ترمیم کر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کش کی تھی کہ وہ سرمایہ کاری کرکے ترکی کی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

آبادی و شہریت امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ’شہریت قانون میں ترمیم کے بعد سے دو سالوں میں اب تک 9 ہزار 11 غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترکی کی شہریت دی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق جن سرمایہ کاروں کو ترکی کی شہریت دی گئی وہ ملک میں 3.2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لائے جس سے انہوں‌نے کاروبار کیا یا پھر اثاثے خریدے۔



No comments