Breaking

لڈو سٹار پر دوستی کے بعد جوڑے نے شادی کرلی

لڑکی نے کزن کو ہرانے کے لیے اجنبی شخص سے کوائنز مانگے،چند دنوں میں دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی


لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09جولائی 2020ء) لڈو سٹار پر دوستی کے بعد جوڑے نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق عام طور پر اس طرح کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہتے ہیں کہ کہ لوگ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ملتے ہیں،بات چیت ہوتی ہے،اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے اور آخر کار دونوں شادی کرلیتے ہیں۔گزشتہ سال سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کuی جوڑوں نے شادی کی۔



عام طور پر ان جوڑوں کی دوستی فیس بک یا انسٹاگرام پر ہوتی تھی،لیکن اب ایک ایسی کہانی سامنے آئی ہے جس میں جوڑا معروف ایپ لڈو سٹار پر ملا اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کھیلتے کھیلتے محبت میں مبتلا ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی دوست رومیسہ نبیل نے فیس بک گروپ میں ایک ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں اس نے بتایا کہ اس کی سہیلی کو لڈو سٹار کے ذریعے نوجوان سے محبت ہوئی اور اب ان کی شادی ہو چکی ہے۔


رو میسہ نے لکھا کہ میری سہیلی کزن کے ساتھ لڈو سٹار کھیل رہی تھی کہ سارے کوائنز ہار گئی۔اس کے بعد اس نے لڈو سٹار پر ایک اجنبی شخص کے ساتھ جوڑی بنالی۔جو اس کو ’ہائے‘ کے میسج بھیجتا تھا۔جب میری سہیلی نے لڈو سٹار پر اس کی آمدنی دیکھی تو حیران رہ گئی کیونکہ وہ اب تک پانچ ارب سکے کما چکا تھا۔اپنے کزن سے آگے بڑھنے کے لیے میری سہیلی نے اس آدمی کو جیتنے اور بدلے میں سکے دینے کو کہا اور یہاں سے دونوں کے درمیان گفتگو شروع ہوئی۔

جو آہستہ آہستہ دوستی میں بدل گئی۔نوجوان نے لڑکی سے اس کا فیس بک آئی ڈی مانگا تھا ہم اس نے انکار کر دیا۔کچھ دن بعد دونوں کے درمیان واٹس ایپ نمبروں کا تبادلہ ہوا اور یہاں سے دوستی مزید بڑھی۔نوجوان نے لڑکی کو تصویر دکھانے کے لیے کہا لیکن وہ نہ مانی۔نوجوان نے زیادہ اصرار نہیں کیا اور لڑکی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کو آپ کے گھر بھیجنا چاہتا ہوں۔


جب میری سہیلی نے یہ تمام کہانی اپنے کزن کو بتائی تو وہ حیران رہ گیا کہ ایک اجنبی شخص کسی لڑکی کو دیکھے بغیر اس کے گھر رشتہ کیسے بھیج سکتا ہے۔بہرحال میری سہیلی کے ہاں کہنے پر نوجوان نے اپنے والدین کو بھیج دیا۔ابتدا میں لڑکی کے والدین اس رشتے پر راضی نہ ہوئے کیونکہ وہ اس کی شادی ایک کزن کے ساتھ کرنا چاہ رہے تھے۔بعد ازاں وہ رضا مند ہوگئے اور یوں چند روز قبل میری سہیلی کی شادی ہوگئی۔اور لڈوسٹار سے ہونے والی محبت کی ایک کہانی اپنے خوبصورت انجام کو پہنچ گئی۔



No comments